ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی جنگی بحری جہازوں پر ناکام حملہ، یمن کو جواب دیا جا سکتا ہے

امریکی جنگی بحری جہازوں پر ناکام حملہ، یمن کو جواب دیا جا سکتا ہے

Wed, 12 Oct 2016 16:37:34    S.O. News Service

نیویارک،12؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکا نے دھمکی دی ہے کہ بحیرہء احمر میں دو امریکی جنگی بحری جہازوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جیف ڈیوس نے کہا کہ جوابی حملے کے حوالے سے غور کیا جا سکتا ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس میسن اور یو ایس ایس پونس کو یمنی علاقے سے میزائل حملوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم حوثی باغیوں کے زیرقبضہ علاقے سے داغے گئے یہ راکٹ ان جہازوں کے قریب گرے اور جہازوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی بحیرہ کا کہنا ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ حملے کی اس کوشش کے اسباب کیا تھے، تاہم ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا تھا۔


Share: